اٹک پولیس کی شاندار کا روائی اغوا برائے تاوان کے ملزمان گرفتار

مورخہ 17.07.2019کو فرخ سلطان ساکن مرزا نے تھانہ میں رپورٹ کی کہ آج قریب 10:30بجیدن اس کے بیٹے عمیر علی بعمر11سال کو نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرلیا ہے کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 169 مورخہ17.07.2019جرم 363ت پ تھانہ صدر اٹک درج رجسٹرہوا۔جس کی تفتیش کیلئےجناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری صاحب نے راجہ فیاض الحق نعیم DSP/CIA، ضیغم عباسDSPصدر کی زیرنگرانی عابد علی شاہSI/SHO، جہانزیب خان SIانچارج ITلیب معہ ہمراہی ٹیم ITلیب معہCIA ٹیم اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم مغوی کی بازیابی اور نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کیلیے تشکیل دی ۔ جنھوں نے دن رات محنت کرکےاور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں آج مغوی عمیر علی کو بحفاظت اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیااور06 ملزمان جنہوں نے مغوی کو اغواء کرکے رکھا ہواتھا کو گرفتار کرلیا اورتاوان کی لی گئی رقم مبلغ سات لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد کرلیے اور جرم/7ATA 365-Aت پ ایزاد کیا گیا۔
بوقت گرفتاری ملزمان سے 02ضرب پسٹل اسلحہ ناجائز اور وہیکلزجو اغواء کاروں کے زیراستعمال تھیں بھی برآمد کرلیں گئ ہیں.

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

 

Sunday, July 21, 2019