ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس منظور سرور چوہدری کا ضلع اٹک کے ریورائن پوسٹس کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس منظور سرور چوہدری کو پیٹرولنگ آفس میں چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ حاجی شفیق انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ریمورٹ سرچ پارک اٹک خورد، ریورائن پولیس پوسٹ فورملی، شادی خان پوسٹ اور خدمت مرکز کا وزٹ کیا۔ خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں انکو بریفینگ دی گئی جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد از وزٹ اٹک پولیس کے افسران نے انکو الوداع کیا۔

 

   

   

   

Monday, July 22, 2019