ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی فتح جنگ میں مشترکہ کھلی کچہری کاانعقاد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے TMAہال فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ان کے ہمراہ تھے ۔کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کئے۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔کھلی کچہری کے حوالہ سے ڈی پی او اٹک نے کہاہے کےضلع اٹک کے عوام الناس کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ان کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پرفوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پورے ضلع میں آپریشن جاری ہے اور ضلع اٹک کو جلد منشیات فروشوں سے پاک کریں گےاور جو کوئی شخص منشیات فروش کی بابت ترک منشیات فروشی کی گارنٹی دے گا تو اس کی تصویر اور نام متعلقہ تھانہ میں آویزاں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری کےلیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, October 7, 2019