اسلحہ ناجائزاورچرس برآمدملزم کے خلاف درج

تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی نعیم شاہ نے ایک مشکوک شخص محمد عارف ولد عبدالحمید سکنہ محلہ مدنی مسجد مرزا تحصیل و ضلع اٹک سے 650 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی محمد طفیل نے تفتیش مقدمہ نمبر 356 مورخہ 26.09.19 بجرم 302/34 ت پ تھانہ پنڈی گھیب میں ملزم علی اکبر ولد دلاور خان ساکن ڈھلیاں سے دوران انٹروگیشن اسلحہ ناجائز بندوق 12 بو ر معہ ایک ضرب کارتوس زندہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا۔

 ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, October 9, 2019