چرس برآمد ملزم پابند سلاسل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر علاقہ تھانہ اٹک خورد میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس نے شرکت کی.دوران سرچ آپریشن تھانہ اٹک خورد کے علاقہ گوندل ، حاجی شاہ اور علاقہ تھانہ میں واقع گھرانوں اور اشخاص کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن ملزم خالد حسین سکنہ حاجی شاہ سے 1100گرام چرس اور ملزم محمد فیاض سکنہ حاجی شاہ سے 102 پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمد ہوئیں جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

 

 

Friday, October 18, 2019