چہلم کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی

چہلم کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات جناب ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے خود اپنی زیر نگرانی کروائے اور تمام وقت خود جلوس کے روٹس پر موجود رہے. جلوس کی سیکورٹی کیلئے ضلع بھر سے4ایس ڈی پی اوز اور 8ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیا اسکے علاوہ تمام جلوس کی سیکوٹی کیلئے 1000افسران و ملازمان کو تعینات کیا گیا. جلوس کی سویپنگ بذریعہ سپیشل برانچ و بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملہ کے ذریعے کروائی گئی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس QRFاور اضافی ریزوز کو تیار رکھا گیا۔ریسکیو 1122بلدیہ سٹاف اور DHQکے عملہ نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور اپنا کردار نبھایا۔اٹک پولیس صحافی برادری ،تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, October 13, 2019