پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایت پراٹک پولیس کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفری اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے شرکت کی ۔اٹک پولیس کے ایس ایچ اوز ،ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،تھانہ جات ،پولیس لائن اور دفتر پولیس سے افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفرت اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی اور پریڈ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پرڈی پی او اٹک نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آوٹ اور ڈسپلن بہتری لانا ہے ۔ اور مزید کہا کہ تھانہ جات اور دفاتر میں جو بھی سائل آتا ہے اس کی دادرسی کی جائے اور ہر ممکن مدد کی جائے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, October 14, 2019