ایف جی پبلک کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا.

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے ایف جی پبلک کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا. جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء و طالبات کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیا اور ٹریفک ہدایات کے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے ۔ طلباء و طالبات کو پیدل چلنے کے دوران احتیاطی تدابیر ، محفوظ روڈ کراسنگ، موٹر سائیکل اورگاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ استعمال کے فوائد،اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور روڈ ریسنگ و ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا. اور اس کے ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی بھی شدید حوصلہ شکنی کی گئی۔ طلباء و اساتذہ کو بتایا گیا کہ وہ ٹریفک نظام کے اصلاحی عمل میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اٹک ٹریفک پولیس کا ساتھ دیکر معاشرے میں بہتر تعمیری عمل کر سکتے ہیں.

 

   

Wednesday, October 16, 2019