اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزا د ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حضرو کے اے ایس آئی ہارون عباس نے ایک شخص محمد اشرف عرف بھائی ولد محمداسلم سکنہ محلہ گڑھی کالوکلاں تحصیل حضرو ضلع اٹک سے1220 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کے اے ایس آئی محمد صمیل نے ایک شخص شمس الرحمٰن ولدشریف خان ساکن محلہ بابو آباد تحصیل حضروسے 120 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی امتیاز اللہ نے ایک شخص ظفر اقبال و لدرحمت علی فتح گڑھ روڈ محلہ حاجی پورہ ضلع سیالکوٹ سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجرا ء کے اے ایس آئی مظہر حسین نے ایک مشکوک شخص حسن عباس ولد محمد عباس ساکن ملتان خورد تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال سے 1220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔تھانہ انجراء کے اے ایس آئی مظہر حسین نے ایک شخص نزاکت حسین ولد مقصود حسین شا ہ سکنہ شا ہ محمد وا لی تحصیل تلہ گنگ ضلع چکو ال سے ایک ضر ب پسٹل 30 بو ر معہ3 ضر ب روند بر آمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

 

Wednesday, October 16, 2019