انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی جانب سے فیڈرل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اٹک کینٹ میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی جانب سے فیڈرل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اٹک کینٹ میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے. جس میں طلباء و طالبات کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ طلباء کو ہیلمٹ استعمال کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔ دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات انسانی رویےکی وجہ سے پیش آتے ہیں، کالج کے طلباء و طالبات کو ٹریفک ڈسپلن ، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے فائدے اور خلاف ورزی کے نقصانات بتائے گئے. طلباء و طالبات کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں. طلباء و طالبات نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور معاشرے کے دیگر لوگوں کو آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, October 18, 2019