ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ایس ایس پی آپریشنز علی اکبر کے ہمراہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع اٹک کا ہنگامی دورہ۔

آرپی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آر آئی بی اور ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ ضلع اٹک کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس۔ کا دورہ کیا اور آئندہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی لائحہ عمل ترتیب دیا۔
آرپی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ، ڈی پی او اٹک اور ڈی پی او ہری پور و نوشہرہ و صوابی کے ہمراہ پولیس سرچ پارک اٹک خورد ، جھاری کس انٹرچینج اور شاہیہ پل ہزارہ موٹر وے کا وزٹ کیا جس میں ڈی پی او صاحبان نے آر پی او راولپنڈی کو انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر آئندہ آزادی مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بریف کیا ۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو اسلم ڈوگر اور اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی بھی افسران کے ہمراہ موجود تھے ۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی فرد یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے اور افراتفری پھیلانےکی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

   

   

 

   

 

Monday, October 21, 2019