ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائنز اٹک میں مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ کورسز

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائنز اٹک میں مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ کورسز کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کورسز میں حصہ لینے والی نفری کو جدید آلات اور جدید انٹی رائٹ گئیر سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس لائنز اٹک میں ماہر ٹرینرز کی زیر نگرانی کورسز کروائے جا رہے ہیں
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, October 20, 2019