ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا آئندہ متوقع آزادی مارچ کے پیش نظر دھرنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکل جنڈ ضلع اٹک کا دورہ۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی محمد احسان طفیل، آر پی او کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈی پی او کوہاٹ کے ہمراہ پولیس چیک پوسٹ منکور اور خوشحال گڑھ پل تحصیل جنڈ ضلع اٹک کا دورہ کیا اور تمام افسران نے آئندہ متوقع دھرنے اور آزادی مارچ کے پیش نظر سیکورٹی معاملات کے متعلق تبادلہ خیال کیا اور لائحہ عمل ترتیب دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک اور ڈی پی او کوہاٹ نے آرپی او راولپنڈی اور آر پی او کوہاٹ کوضلع اٹک (پنجاب ) اور خیبر پختونخواہ کے داخلی اور خارجی راستوں کے بارے میں بریف کیا۔ ایس ڈی پی او جنڈ اصغر چانڈیہ بھی افسران کے ہمراہ موجود تھے ۔
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی فرد یا جماعت کو قانون ہاتھ میں لینے اور افراتفری پھیلانےکی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان اٹک پولیس

Monday, October 21, 2019