تھانہ انجراء کی ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

تفصیلات () کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز خان کی چلائی گئی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی جنڈ اصغر چانڈیا کی سر براہی میں اے ایس آئی اجمل خان نیازی اور انکی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع چھب منڈی کے پاس دوران پڑتال و چیکینگ ایک شخص عصمت اللہ عرف ملکو ولد آزاد خان سکنہ چھب کے قبضے سے چرس وزنی 1200 گرام برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

Tuesday, October 22, 2019