ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہری پور کے ہمراہ ہری پورجھاری کس اور جبلاہٹ پل کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے ہمراہ متوقع دھرنا اور ملکی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی نقطہ نظر سے جھاری کس اور جبلاہٹ پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ فیاض الحق، اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی، ایس آئی نعیم خان چیف سکیورٹی آفیسر اور ایس ایچ او صدر حسن ابدال ایس ائی محمد فاروق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دونوں ڈی پی او صاحبان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی نقطہ نظر سے حالات و واقعات ڈسکس کیے اور لائحہ عمل ترتیب دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔کسی بھی شرانگیز عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

   

   

   

 

Wednesday, October 23, 2019