ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نےمتوقع دھرنے اور آفس مینجمنٹ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اظہر شبیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس اٹک میں آئندہ متوقع دھرنے اور آفس مینجمنٹ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے تمام سٹاف کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی قسم کے حالات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. میٹنگ میں تمام برانچ انچارجز کے علاوہ آر آئی اور لائن آفیسر نے بھی شرکت کی.
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, October 25, 2019