جعلی کرنسی مالیتی تین لاکھ چار ہزار روپے برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب زاہد نواز مروت کی ہدایت پر جنڈ پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کیا جنکے قبضہ سے جعلی کرنسی مالیتی تین لاکھ چار ہزار روپے برآمد ہوئی ہے۔ملزمان (1)جاوید اقبال ولد محمد اقبال قوم اعوان ساکن ڈہوک بھروالہ تحصیل جنڈاور(2)محمدنذیر ولد محمد امین قوم اعوان ساکن بھروالہ تحصیل جنڈ کے خلاف مقدمہ نمبر 15مورخہ27.01.2016جرم489بی ت پ تھانہ جنڈ درج رجسٹر کیا گیا۔ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ جعلی کرنسی کراچی سے لیکر آئے تھے اور جنڈ میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

Thursday, January 28, 2016