ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے نئے ترقی یاب ہونے والے 11ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیجز لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے 11 ہیڈ کانسٹیبلز جو کہ ASI کے رینک میں ترقی یاب ہوئے کو رینک لگانے کی تقریب ڈی پی او آفس اٹک میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او اٹک نے ترقی یاب ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو ASI کے بیجز لگائے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں جا کر عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنائیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

   

 

Saturday, October 26, 2019