گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا.

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا. جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء کو فضائی آلودگی اور گاڑیوں کے دھواں سے بننے والے سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے ہدایات دیں اور اس کے علاوہ بھی دیگرروڈ یوزرز کو گاڑیوں کا معائنہ کرانے اور دھوئیں سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے.
ترجمان اٹک پولیس

 

  

   

   

Monday, October 28, 2019