ڈسٹرکٹ پولیس اٹک نے سیکیورٹی پلان متعلق آمد انڈین سکھ یاتریاں بسلسلہ نگر کرتان جلوس بمقام گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگر کرتان جلوس کی تقریبات کے سلسلہ میں مورخہ 02 تا 03 نومبر سری پنجہ حسن ابدال میں منعقد ہوں گی جس میں بیرون ملک / انڈین تقریباً 2000 سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ اٹک پولیس نے نگر کرتان جلوس کے متعلق فول پروف سیکیورٹی پروگرام جاری کر دیا ۔ جلوس کے موقع پر سری پنجہ حسن ابدال میں اٹک پولیس کے700سے زائد افسران و جوانان تین تہوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس کے علاوہ حسن ابدال میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے اطراف میں سرچ اور سویپنگ اپریشن کیے جا رہے ہیں اور E –Community سافٹ ویئر کے ذریعے مختلف فیملیز کا اندارج کر کے ڈیٹا بیس مرتب کیا جا رہا ہے تا کہ مشکوک /غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جاسکے اور سکھ یاتریوں کی جان ومال کی حفاظت کی جاسکے۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, November 2, 2019