لیڈی سمگلر لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار

بین الا اقوامی ڈرگ مافیا کی خوبرو لیڈی سمگلر لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ، مقدمہ درج ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوا دیا گیا ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ کی زیرنگرانی ایس ایچ او ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی ملک ارشد ، اے ایس آئی غلام مصطفی نے مخبر کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران ٹوکے والی گلی سے مشکوک خاتون سلیمہ بی بی سکنہ چارسدہ کی لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے تلاشی کرائی گئی تو اس کے قبضہ سے 3کلو عمدہ کوالٹی کی چرس برآمد ہو ئی جس کی مالیت بین الا اقوامی ما رکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ملزمہ کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Monday, February 15, 2016