ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی کمشنر اٹک کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اور اے ایس پی سرکل حسن ابدال عمارہ شیرازی کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا اور سری پنجہ حسن ابدال کے سیکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا. گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال میں نگر کرتان جلوس کی تقریبات کے اختتام پر بیرون ملک / انڈین تقریباً 2000 سے زائد سکھ یاتریوں کو الوداع کیا ۔ سکھ یاتریوں نے بہترین سیکورٹی کے انتظامات پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر ڈی پی او صاحب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ ہمارے بھائی ہیں اور اٹک پولیس اسی طرح ہر مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

ترجمان اٹک پولیس

   

Monday, November 4, 2019