قتل کے جرم کا مجرم اشتہاری گرفتار

اٹک پولیس نے اندھے قتل کی دو مختلف وارداتوں کا سراغ لگاتے ہوئے مقتول کی بہن اور ماموں کو گرفتار جبکہ قتل کی دوسری واردات میں مقتول کے تین دوستوں کو گرفتار کر لیا ڈی پی او زاہد نواز مروت نےپریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اٹک پولیس کا قبلہ درست کر دیا گیا ہےصرف دو ہفتوں میں اٹک پولیس کے افسران نے دن رات جان فشانی سے اندھے قتل کی سات وارداتیں ٹریس کی جو ایک ریکارڈ ہے قتل کی پہلی واردات تھانہ صدر اٹک کے گاؤں شین باغ میں ہوئی جس میں عامر شہزاد کو رات 11بجے فون کال کے بعد گھر سے گیا جس کی لاش تین روز بعد برآمد ہوئی پولیس کی تحقیقات کے مطابق عامر کو اس کے تین دوستوں بابر علی ،ممریز خان، عرفان نے قتل کیا جنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی پی او نے تفتیشی ٹیم کو نقد انعام 10ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے قتل کی دوسری واردات میں وقاص علی کو قتل کر دیا گیا جس میں اس کی حقیقی بہن نیناں اور ما موں شیر رحمٰن کوگرفتار کر لیا گیا ہے ڈی پی اواٹک نے اس مقدمہ میں بھی تفتیشی ٹیم کو نقد 10 ہزار روپے اور تعریفی سرٹفکیٹ بھی دئیے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ اٹک پولیس نہ صرف مظلوموں کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہوگی بلکہ ان کی ہر طرح سے عدالتوں میں قانونی مدد بھی کرے گی۔ 

 

Tuesday, February 16, 2016