خدمت مرکز/موبائل خدمت مرکز کے ذریعے ایف آئی آر کا اندراج ۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ )
پریس ریلیز مورخہ :07.11.2019
خدمت مرکز/موبائل خدمت مرکز کے ذریعے ایف آئی آر کا اندراج ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب لاہور کیپٹن (ر)عارف نواز خان کی ہدایات پر عوام کی سہولت کے لیے انقلابی اقدام ۔
تفصیلات کے مطابق عوام الناس عموماً کسی وقوعہ کے سرزد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے فرنٹ ڈیسک تھانہ سے رجوع کرتے ہیں تاہم اب یہ سہولت تھانہ کے علاوہ خدمت مرکزاور موبائل خدمت مرکز میں فراہم کر دی گئی ہے ۔عوام النا س کسی وقوعہ کے سرزد ہونے یا جرم کی اطلاع پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے خدمت مرکز اٹک یا موبائل خدمت مرکز میں درخواست دے سکتے ہیں ۔آپ کی درخواست متعلقہ تھانہ میں اندراج کے لیے بھیج دی جائے گی۔اس سہولت کا مقصد عوام الناس کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درپیش مسائل کا تدارک کرنا ہے تا کہ ان کوبر وقت اور فوری انصاف مل سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس

   

 

Thursday, November 7, 2019