عید میلاد النبیﷺکے موقع پراٹک پولیس نے سکیورٹی پلان 2019 جاری کر دیا۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ:07.11.2019
عید میلاد النبیﷺکے موقع پراٹک پولیس نے سکیورٹی پلان 2019 جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ضلع بھر میں بسلسلہ عید میلاد النبیﷺسکیورٹی پلان 2019 جاری کر دیاگیا۔ضلع بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 115جلوس نکالیں جائیں گے۔جن میں Aکیٹگیری کے 10کیٹگری Bکے12اور کیٹگری Cکے93جلوس ہوں گے۔عیدمیلاد النبیﷺ کی سکیورٹی کے سلسلہ میں کل 1200افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جس میں 06ڈی ایس پی ،02انسپکٹر،120اپرسبارڈینیٹ اور 1072کانسٹیبلان شامل ہوں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔حساس مقامات کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے کی جائے گی اس کے علاوہ جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکیٹرکا استعمال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی۔علاوہ ازیں ہر تھانہ کی سطح پر وولینٹئیرز کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

Thursday, November 7, 2019
image: