ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں سکیورٹی نقطہ نظر سے ضلع بھر کے تھانہ جات میں وولینٹئیرز کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں سکیورٹی نقطہ نظر سے ضلع بھر کے تھانہ جات میں وولینٹئیرز کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایس ایچ اوز تھانہ نے وولینٹئیرز اور رضاکاران کو جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بارے میں ٹریننگ دی گئی اور ایس ایچ اوز تھانہ جات نے امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ بھی کیں اور لائحہ عمل بھی ترتیب دیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس

   

   

   

Thursday, November 7, 2019