میلاد مصطفیٰ ؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
پریس ریلیز مورخہ 09.11.2019
میلاد مصطفیٰ ؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی کے ممبران سے 12ربیع الاول میلاد مصطفی ؐ کے سلسلہ میں میٹنگ کی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ۔ میلاد مصطفیٰ ؐ کی محافل ،ریلیوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہناتھاکہ دین اسلام ہمیں امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے اور شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, November 9, 2019