اٹک پولیس کا ماہ ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ 09.11.2019
اٹک پولیس کا ماہ ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ضلع اٹک میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس ، ایلیٹ پولیس فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی ۔فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد شو آف فور س ہے تا کہ شر پسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد سے بازرکھا جا سکے ۔اس موقع پر ڈ ی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ 12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع اٹک کے انٹری ایگزٹ پر خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ۔اٹک پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, November 9, 2019