ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ ضلع اٹک کا دورہ.

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کو عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور محافل میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ مجوزہ جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔آر پی او راولپنڈی کا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ربیع الاول کے پرنور مہینے کوملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے اس دوران تمام جلوس اور محافل کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے. تمام جلوس اور محافل کے منتظمین کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پی پر من و عن عمل درآمد کے لئے پابند کریں گے ۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مذہبی رسومات اور تہواروں کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Sunday, November 10, 2019