ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ سری حسن ابدال ضلع اٹک کا دورہ.

اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال میں بابا گروناننک کے 550 یومِ پیدائش کے حوالے سے اٹک پولیس کے کیے گئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اٹک پولیس کے تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

Sunday, November 10, 2019
image: