ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا ضلع بھر میں منعقدہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کا وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

سب ڈویژنل پولیس افسران کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ اختیار میں قائم ہونے والے تمام جلوس اور کانفرنسز کو سیکیورٹی فراہم کی

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے.اٹک پولیس نے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا جس کا بنیادی مقصد شرپسند عناصر کو پیغام دینا تھا کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. تمام پولیس اسٹیشنز کی حدود میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، ہوٹلز، سرائے، شاپنگ مالز اور بس اسٹینڈز پر خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمروں سےمانیٹرنگ کی جا رہی ہے.

 

Sunday, November 10, 2019
image: