اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ12.11.2019
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4980گرام چرس قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم شہاب خان ولد رحم داد ساکن محلہ کوزچم لاہور تحصیل و ضلع صوابی سے1200 گرام چرس گردہ برآمد کیا اور ملزم کریم اللہ ولد سعد اللہ سکنہ سندر خیل تحصیل و ضلع پشاور سے 1320 گرام چرس گردہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدا ل کی ٹیم نے منشیات فروش سید ظفر ولد سید رحمن ساکن ڈھیری بانڈہ ہنڈ تحصیل لاہور ضلع صوابی سے2100 گرام چرس گردہ برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشات فروش محمد وسیم ولد محمد مسکین ساکن عدلزئی تحصیل حضرو سے360 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

 

 

Tuesday, November 12, 2019