اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2196گرام چرس برآمد،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02بوتل شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کلاشنکوف معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کی ٹیم نے منشیات فروش نزاکت عرف نزاکتی ولد محمد نواز سکنہ جنڈ سے 2196گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے شراب فرو ش اسماعیل ولد بہادر شیرساکن بر لورے گاوں سپین کانی صوابی سے 2 بوتل شراب بر آمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر308/19 بجرم 506ii/337Fiii/337Fi/34 ت پ میں ملزم محمد جنید خان ولد مقصود الہی ساکن بائی گاڑ تحصیل حسن ابدال سے ایک عدد کلاشنکوف معہ متعدد روند اسلحہ نا جائز برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, November 18, 2019