ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز اٹک عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی میں پوری طرح سے فعال ہے ۔جس سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں ۔خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں خصوصا بزرگ ،معذور افراد اور خواتین کو بغیر کسی انتظار کے انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ انکے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ڈی پی او اٹک کے ویژن کے مطابق پولیس خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو فراہم کردہ سروسسز کو پہلے سے آسان بنانا ہے ۔ پولیس خدمت مرکز اٹک کی سال 2019 کے دس ماہ کی کاکردگی ذیل ہے ۔
کریکٹر سر ٹیفکیٹ 3207
ایمپلائمنٹ ویریفکیشن سرٹیفکیٹ 1060
وہیکلز ویریفکیشن 396
کرایہ داری رجسٹریشن 2079
ترجمان اٹک پولیس

