اٹک پولیس کا ضلع بھر میں منعقد جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک،تھانہ صدر اٹک،تھانہ باہتر،تھانہ نیوآئیر پورٹ، تھانہ حضرو اور تھانہ رنگو کے علاقوں میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں جلوس منعقد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔جشن عید میلاد النبی کا پروگرام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی مکمل ہوا۔