اٹک پولیس کے ایس ایچ او تھانہ باہترنے جشن عید میلاد النبی کی محفل میں خصوصی کاوش۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں جھنگ علاقہ تھانہ باہتر میں عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایک محفل کا انعقادہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ نے محفل میلاد کے انتظامات سرانجام دئیے۔سٹیج کی سجاوٹ خصوصی طور پر کی ۔ شرکاء میں تحائف ،شیلڈاورنقد رقم تقسیم کی گئی۔ محفل میں شرکاء کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔ایس ایچ او باہتر کے ہمراہ اس کاوش میں محرر تھانہ باہتر ہیڈ کانسٹیبل راشد زمان ،ہیڈ کانسٹیبل محمد شعیب اور کانسٹیبل عاصم اقبال نے خصوصی طور پر حصہ لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ند یم بخاری نے ایس ایچ او باہتر سید مظہر حسین شاہ کی اس کاوش کو خصوصی طور پر سر اہا اور شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس