پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عار ف نواز خان کی ہدایات پرڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی آج مورخہ 18.11.2019 پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس , ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔اسکے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔ جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آوٹ اور ڈسپلن بہتری لانا ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس