تھانہ انجراء کی ٹیم نے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان ولد غلام حسین سکنہ تراپ نے تھانہ انجراء درخواست پیش کی کہ میں اپنے ذاتی موٹرسائیکل نمبری RIK-288 از قسم ہنڈا 125 کو اپنی بلاک فیکٹری کے سامنے کھڑا کر کے فیکٹری چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا۔ جسکی درخواست پر اے ایس آئی مظہر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرائی۔ دوران ناکہ بندی سی پیک روڈ تراپ پر ملزم عبد الرحمن ولد حبیب الرحمان ساکن مکھڈ روڈ کانی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے قبضہ سے موٹر سائیکل نمبری RIK-288 مال مسروقہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ڈ

Tuesday, November 19, 2019