ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری

تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد رشید عرف پنوں ولد غلام سرور ساکن سیدھن تحصیل حضرو سے 1350 گرام چرس بر آمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد زبیر ولد فضیر اللہ سکنہ چھوٹا لاہور صوابی سے 360گرام چرس بر آمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش حمید اللہ خان ولد شاہ نواز ساکن انجراء سے 700 گرام چرس بر آمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقد مہ نمبر177/19بجرم 302/34 ت پ تھانہ صدر حسن ابدال میں ملزم عبدالرحمن ولد نور محمد ساکن کھنڈا تحصیل لاہور ضلع صوابی سے پسٹل 30 بور معہ روند اسلحہ ناجائز برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, November 20, 2019