اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤ ن جاری۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ25.11.2019
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤ ن جاری۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد سہیل خان ولد زیب الرحمن محلہ شہید بابا ویسہ تحصیل حضرو سے 2031گرام چرس برآمد اورمنشیات فروش محمد سعید ولد یونس خان ساکن ویسہ تحصیل حضرو سے 320گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص عاصم خان ولد ہاشم خان، عاشی خان ولد علی سعد، آصف ولد شیر احمد سکنائے قندھاری پور تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 13 ہزار روپے3 عدد موبائل مالیتی 16000روپے برآمدکر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 315 بجرم 14.11.19 بجرم 302 ت پ تھانہ حضر و میں ملزم محمد رمضان ولد اشفاق ساکن مراڑیہ تحصیل حضرو سے پسٹل 30 بور معہ روند اسلحہ ناجائز برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, November 25, 2019