اٹک پولیس کا ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 28.11.2019
اٹک پولیس کا ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ سجاد حسین نقوی کی زیر قیادت کسی بھی ہنگامی اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کے لیے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ نیو ائیر پورٹ اور ایلیٹ پولیس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ ایمرجنسی صورت حال میں حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف مشقیں کی گئیں ۔ اس موقع پر ایس ایچ او نیو ائیر پورٹ کا کہنا تھا کہ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد ایک حساس پوائنٹ ہے جس کی سیکورٹی از حد ضروری ہے اور موک ایکسر سائز کا مقصد پولیس فورس کو ایمر جنسی حالات کے لیے ہمہ وقت تیا ر رکھنا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس