محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ تعلقات و اطلاعات عامہ
اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی کا سیکورٹی نقطہ نظر سے حسن ابدال شہر کے مختلف سکولز اور کالجزکا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سرکل حسن ابدال عمارہ شیرازی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی نقطہ نظر سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،بوائز ہائی سکول اور ڈگری کالج حسن ابدال کا اچانک کادورہ کیا۔ اے ایس پی نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو سیکورٹی نقطہ نظر سے بریف کیا اورسختی سے ہدایت کی کہ سیکورٹی میں کوئی غفلت برداشت نہ کی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

