پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ 30.11.2019
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر کنسٹیبل (ر) بشارت 613/Cکو رقم مبلغ 2,25,000 روپےطبعی مالی امداد کی ادائیگی ۔
تفصیلات کے مطابق کنسٹیبل (ر)بشارت 613/C جو کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے جس نے محکمہ پولیس کے ویلفئیر ڈیپارنمنٹ کو امداد کے لیے درخواست دی جس پر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ویلفئیر کی مد میں DSPلیگل رضوان اللہ نے رقم مبلغ 02لاکھ 25 ہزار روپے طبعی مالی امدادکا چیک ادا کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اورجوان میرے خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہبود اور دیکھ بھال میرے فرائض میں شامل ہے اور ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس