اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ تعلقات عامہ)
تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے دوران گشت ملزم عباس حسین شاہ ولد فدا حسین شاہ قوم سید ساکن پنڈ مہری تحصیل حسن ابدال سے کل 2100 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے1 مشکوک شخص ماصل خان ولد الیاس خان ساکن تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی سے 1539گرام چرس بر آمد کی۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص فضل عباس عرف شیرا ولد بازخان قوم اعوان ساکن کمڑیال تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک سے کل 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد فیضان ولد مسکین قوم پٹھان ساکن باڑہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے کل500گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم ایک مشکوک شخص محمدعثمان علی ولد محمداخلاق قوم اعوان سکنہ ڈھوک شیرال داخلی کھڑپہ تحصیل پنڈیگھیب سے کل350گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے دوران پکٹ ڈیوٹی سرچ پارک اٹک خورد 1 مشکوک شخص عامر شہزاد ولد محمد شفیق ساکن مدنی مسجد مرزا سے 300گرام چرس بر آمد کی۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے دوران گشت پلیڈر لائن 1 مشکوک شخص محمود خان ولد ایاز خالد سکنہ شیخوں والی گلی محلہ شرقی اٹک سے300گرام چرس بر آمد کی۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 346/19بجرم 302/311 ت پ تھانہ سٹی اٹک ملزم پیر محمد ولد شوکت اسلام ساکن کنجور تحصیل جنڈ حال پیپلز کالونی اٹک شہر بریمانڈ جسمانی سے پسٹل 30 بور معہ 1روند اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, December 2, 2019