ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے علی پبلک سیکنڈری سکول اٹک میں ٹریفک ایجوکیشن،روڈ سیفٹی اور سموگ سے متعلق لیکچر کا اہتمام

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے علی پبلک سیکنڈری سکول اٹک میں ٹریفک ایجوکیشن،روڈ سیفٹی اور سموگ سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا. جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء کو سموگ، ٹریفک ایجوکیشن، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچر دیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے.
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, December 3, 2019