محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے محکمہ پولیس ضلع اٹک سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں فیئر ویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ریٹائرڈ پولیس افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیں اور ریفر یشمنٹ کرائی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاتکلف آکر مجھے بتا سکتے ہیں ۔
ترجمان اٹک پولیس





