اٹک پولیس کا ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سکندر گوندل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
اٹک پولیس کا ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سکندر گوندل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سکندر گوند ل جو کہ بطور ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ میں تعینات تھے کا تبادلہ گزشتہ دنوں سرکل فتح جنگ سے ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی کر دیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی سکندر گوندل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل فتح جنگ کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ایس ایچ او ز نے ڈی ایس پی سکندر گوند ل کو تحائف پیش کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سکندر گوندل نے کہا کہ اٹک پولیس جرائم کی بیخ کنی میں کافی فعال ہے اور بطور ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ میری ہر ممکن کوشش رہی کہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔اس موقع پر ایس ایچ اوز سرکل فتح جنگ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سکندر گوند ل کی خدمات کو تا دیر یا د رکھا جائے گا ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, December 12, 2019