تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ رنگو میں سرچ آپریشن،

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ رنگو میں سرچ آپریشن،
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ نزدیک کیڈیٹ کالج اور تھانہ رنگو کے علاقہ ویسہ میں سرچ آپریشن کیا گیا یہ سرچ آپریشن ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوا،

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی،

دوران سرچ آپریشن تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ نزدیک کیڈیٹ کالج اور تھانہ رنگو کے علاقہ ویسہ میں موجود گھروں اور اشخاص کو چیک کیا گیا،

سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے،
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, December 12, 2019