ڈی ایس پی صدر سرکل, ایس ایچ اوسٹی اور ایس ایچ او کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن صدر کے ساتھ ملاقات

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈی ایس پی صدر سرکل اسلم ڈوگر نے ایس ایچ او سٹی گلفراز احمد اور ایس ایچ او صدر عابد شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن صدر ملک اسراراحمد کے ساتھ ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر معاملات زیر بحث آئے ۔اس موقع پر ملک اسرار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سیشن نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر چلیں گے اور کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, December 12, 2019
image: