ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد ایوب کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دہا

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ 13.12.2019
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے گمشدہ موبائل SAMSUNG A10مالیتی25000/-روپے اس کے حقیقی مالک کو واپس کرنے اور ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد ایوب 1956/Cکو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام مبلغ 2000/-روپے سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ایمانداری سے اچھی ڈیوٹی کرنے والے افسران اور جوان اٹک پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جن کی حوصلہ افزائی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان اٹک پولیس

Friday, December 13, 2019
image: